ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور، جو ‘بیبو’ کے نام سے معروف ہیں، نے حال ہی میں بڑھتی عمر کے باوجود کسی بھی قسم کی بوٹوکس یا بیوٹی سرجری کی ضرورت نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، کرینہ کپور نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ معیار زندگی گزارتی ہیں، مختلف قسم کے کھانے تیار کرتی ہیں اور اکثر شوہر اور بچوں کے ساتھ ورک آؤٹ بھی کرتی ہیں، کیونکہ انہیں ورزش کرنا بہت پسند ہے۔
کرینہ نے کہا کہ انہوں نے اس عمر میں بھی جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو فٹ رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوانی یا بڑھاپے سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ہر عمر کو انجوائے کرنا چاہیے کیونکہ وقت کے ساتھ عمر کا اثر آتا ہے۔
کرینہ نے وضاحت کی کہ وہ 44 سال کی ہیں لیکن انہیں محسوس نہیں ہوتا کہ انہیں کسی قسم کی بوٹوکس یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ اپنے شوہر کو اپنی موجودہ حالت میں پسند آتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کاسمیٹک سرجریز کے بغیر بھی فلموں کی پیشکشیں مل رہی ہیں، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے ٹیلنٹ اور صلاحیت پر اعتماد رکھا ہے۔ کرینہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ایسے کردار منتخب کرتی ہیں جو ان کی عمر کے مطابق ہوں، تاکہ ان کے مداح انہیں جیسے ہیں ویسا ہی دیکھ سکیں۔