قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو حال ہی میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔
محمد رضوان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے دفتر، ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف ٹریفک آفیسر سعود خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر، محمد رضوان نے شہر میں جاری مہمات اور ان کے مثبت نتائج کو سراہا۔
محمد رضوان نے اس موقع پر کہا، “ڈرائیونگ کے لیے لائسنس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کے لیے فراہم کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کر کے ہی ہم ٹریفک حادثات کو کم کر سکتے ہیں۔”
پشاور سٹی ٹریفک پولیس آفیسر سعود خان نے اس موقع پر بتایا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے باقاعدہ سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔