اسلام آباد۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے برٹش کونسل کے اشتراک سے کراچی میں مقیم برطانیہ کے سابق طلباءکی المنائی کے لیے پاکستان کے کمپٹیشن قوانین بارے آگہی کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا۔
یہ سیشن بڑٹش کونسل کے سٹوڈنٹس کے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورس کا حصہ ہے جس کا مقصد پروفیشنل افراد کو کمپٹیشن قانون کی متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ شرکاءکا تعلق تعلیم، صحت، دواسازی، آئی ٹی کنسلٹنگ، لاجسٹکس، توانائی، زراعت، لیگل، رئیل اسٹیٹ، بینکنگ، غیر منافع بخش تنظیموں اور گورنمنٹ کے دیگر شعبوں سے تھا۔
کمپٹیشن کمیشن کے ممبر سلمان امین نے کمپٹیشن قانون کی عالمی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول اور معاشی مسابقت کو بہتر بنانے اور ایک منصفانہ اورم±قابلہ سے بھرپ±ور مارکیٹ پلیس کو برقرار رکھنے میں سی سی پی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔سیشن کے دوران، جناب احمد قادر، ڈائریکٹر جنرل سی سی پی،نے کمپٹیشن قانون کی بنیادی دفعات کا جائزہ پیش کیا۔
برٹش کونسل کے سنئیر مینجر عثمان خالد اور مینیجر مریم قادر نے بتایا کہ برٹش کونسل کے رکن طلباء کے لئے اسلام آباد اور کراچی میں منعقد کی گئی کمپٹیشن قانون سے آگاہی کی وکشاپوں کو زبردست پزارائی ملی ہے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ لاہور میں اسی طرح کا ایک سیشن منعقد کیا جائے۔ شرکاء نے سی سی پی کی جانب سے ایسے مذید ایڈواکیسی سیشنزمیں شرکت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرامز میں کمپٹیشن قانون کی شمولیت کو سراہا۔