اسلام آباد ۔وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین اورچیئرمین پارٹی بیرسٹر گوہر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔دونوں رہنمائوں پولیس وین میں بٹھا کر لے گئی،شعیب شاہین کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے دفتر سے گرفتار کرکے لئے گئے۔۔
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور تیاری سے پہنچی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے باہر آتے ہی پولیس نے پوزیشنز سنھالیں اور پھر شیر افضل مروت کو حراست میںلیا
شیر افضل مروت کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے حصار میں لے کر انہیں گرفتار کیا اور گاڑی کو قبضے میں لے کر روانہ ہوگئی۔پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر نکلے اور باآسانی روانہ ہوگئے۔
شیر افضل مروت کو پولیس گھسٹتے ہوئے لے گئی۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ شیر افضل مروت کے گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد رضا، عامر ڈوگر علی محمد ، زرتاج گل اور عمر ایوب و دیگر ارکان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو کل جلسے میں کی جانے والی قانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ان قانونی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں، روٹ کی خلاف ورزی، کمٹمنٹ کی خلاف ورزی، اسلام آباد پولیس پر حملہ، اوقات کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریرپر گرفتار کیا گیا ہے۔