اسلام آباد۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمد اللہ آج تحفظ ختم نبوت ؐ کے معاملے پر پارلیمنٹ کی متفقہ تاریخی قرار داد کی منظوری کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں جس میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تحریر کو پیش کرنے ،منظور فرمانے ،اسلام اور ہمارے ایمان کے اہم ترین موضوع پر ہر ابہام دور کرنے میں کردار ادا کرنے والے ارکان پارلیمان،علما کرام ،مشائخ عظام،اسلامی سکالرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے تحفظ ناموس رسالتؐ کا حق ادا کیا ،عقیدہ ختم نبوت ؐ ہمارا ایمان اور جان ہے جس پر سب کچھ قربان ہے۔