اسلام آباد۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نےوفد کے ہمراہ دو نیوکلیئر پاور پلانٹس ‘کے ٹو اور ‘کے تھری کا دورہ کیا،کسی بھی چینی سفیر کا پاکستان میں کسی آپریشنل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا پہلا ہے، چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ،دونوں پاور پلانٹس دوست ملک چین کے تعاون سے قائم کئے گئے ہیں، قومی گرڈ کو مجموعی طور پر 2200 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کررہے ہیں، چینی وفد کو پاکستان کے نیوکلیئر پاور پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ چینی مہمانوں کا یہ دورہ پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے جوہری تعاون کا عکاس ہے،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی طرف سے پاکستان کے نیوکلیئر پاور پروگرام کے بارے میں تفصیلی اگاہ کیا گیا۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ ‘کے ٹو اور کے تھری نیوکلیئر پاور پلانٹس سائٹ کا دورہ کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں ، یہ دورہ چینی حکومت کی طرف سے دی جانے والی اہمیت کا عکاس ہےـ،چینی تعاون سے بننے والے نیوکلیئر پاور پلانٹس عوام کی فلاح و بہبود و ترقی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،چینی سفیر کی اٹامک انرجی کمیشن کی طرف سے کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی CSR کے تحت خدمات کا خیر مقدم کیا ہے،چینی وفد نے ‘کے ٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔