سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔
فی الحال، وہ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو رہے ہیں۔