ایڈنبرگ: آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں پاور پلے کے دوران ریکارڈ 113 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو سیریز کے افتتاحی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے 155 رنز کا ہدف صرف 9.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس میچ کے دوران آسٹریلیا نے پاور پلے میں سب سے زیادہ 113 رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔
پاکستان کرکٹ کی حالت کیا ہوگئی ہے؟ کیون پیٹرسن کا سوال
آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 17 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور انہوں نے 25 گیندوں پر 80 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
کپتان مچل مارش نے 39 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس نے 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ، مارک واٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں، سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے۔