اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی کنٹریبیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف کروا دی ہے۔
وزارتِ خزانہ نے اس نئی پنشن اسکیم کے حوالے سے ایک آفس میمورنڈم جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسکیم ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔
43فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے، بوجھ تنخواہ دار طبقہ پر، وزیر خزانہ
میمورنڈم کے مطابق، اسکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ حاصل کرنے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، یہ اسکیم یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی۔