بیجنگ۔ رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 2.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستان نے جنوری سے جولائی تک 540ٹن ابلا ہوا گوشت چین برآمد کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 2.6 ملین ڈالر سے زائد تک پہنچ گئی ہیں۔
یہ شاندار کامیابی چینی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستانی گوشت کے معیار اور ذائقے اور مسابقتی قیمتوں نے اسے چینی درآمد کنندگان کے لئے ایک پرکشش آپشن بنا دیا ہے۔
چین میں پاکستانی صنعت کے فروغ سے متعلق تقریب کا انعقاد
یہ پیش رفت دونوں حکومتوں کی جانب سے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی کوششوں کا ثبوت ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان گوشت کی تجارت میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں اہم شراکت داروں کی حیثیت سے دونوں ممالک کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔
چین کو پاکستان کی گوشت کی برآمدات میں کامیاب توسیع پاکستان کے برآمدی پورٹ فولیو کو متنوع بنانے اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے عزم کا ثبوت ہے۔
منگولیا اور پاکستان چین کو ابلے ہوئے گوشت کی برآمد میں سرفہرست مقامات ہیں اور پاکستان نے جنوری سے جولائی 2024 تک 2.607 ملین ڈالر مالیت کا 540 ٹن ابلا ہوا گوشت چین برآمد کیا جبکہ منگولیا نے رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 1640 ٹن ابلا ہوا گوشت برآمد کیا۔