شنگھائی۔پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس آٹم ایڈیشن میں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں ، پاکستانی نمائش کنندگان نے ٹیکسٹائل کی وسیع رینج کی نمائش کی ، اس میں کاٹن ، پولیسٹر، اسپینڈیکس مرکب، خصوصی فائبر، لینن، موڈل اور دیگر شامل تھیں۔
پاکستانی فیبرکس برآمد کنندہ کوہ نور ملز لمیٹڈ نے انٹرٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرکس آٹم ایڈیشن میں اپنی فیبرکس کی مختلف اقسام کی نمائش کی۔
یہ نمائش میں اس کی مسلسل پانچویں شرکت تھی ، جو عالمی مارکیٹ کے لئے اس کے جاری عزم کا مظاہرہ کرتی ہے۔ پاکستانی نمائش کنندگان ٹیکسٹائل کی وسیع رینج میں مہارت رکھتے ہیں۔ میلے میں کمپنی نے اپنے جدید کاٹن اور کاٹن اسپینڈیکس کو اجاگر کیا، جو بہتر کارکردگی کے لئے پولیسٹر کے ساتھ ملایا جاتا ہے اور ماحول دوست بنانے کے لئے ری سائیکل شدہ کاٹن ہے۔
پاکستانی آئی ٹی کمپنی کاسنگاپور میں کاروبار بڑھانے کا فیصلہ
ان مصنوعات نے دنیا بھر میں خریداروں کی توجہ حاصل کی ہے ، چین کمپنی کے فیبرکس کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ بین الاقوامی نمائش کنندگان کی ایک بڑی تعداد کے درمیان، پاکستانی کمپنی ان بہت سے پاکستانی شرکا میں سے ایک کے طور پر سامنے آئی جنہوں نے انٹرٹیکسٹائل شنگھائی کو اپنی پیش کشوں کی نمائش کے لئے اپنا پسندیدہ پلیٹ فارم بنایا ہے۔
اب یہ نمائش اپنے 30 ویں سال میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش بن چکی ہے، جس میں 26 ممالک اور خطوں سے تقریبا 4000 شرکا نے اس ایڈیشن کے لئے 240000 مربع میٹر کے مقام پر شرکت کی ہے۔
کوہ نور ملز کے اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ نے کہا کہ ہمیں انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی میں اپنے ساتھی پاکستانی نمائش کنندگان کے ساتھ مل کر بہترین پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائش پر فخر ہے۔
یہ میلہ ہمارے لئے دنیا بھر کے خریداروں سے رابطہ قائم کرنے اور اپنے جدید ترین کپڑوں کو متعارف کرانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ کمپنی کے اسپرنگ ایڈیشن کے تجربے سے فروخت 1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ، اس نے آئٹم ایڈیشن کے لئے اعلی توقعات قائم کیں۔