پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اپنی GS-150 ماڈل کی موٹر سائیکل پر صفر مارک اپ کی پیشکش متعارف کرائی ہے۔
سوزوکی نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ GS-150 اب آسان ماہانہ قسطوں کے پلان کے تحت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس آفر کے تحت، خریدار صفر مارک اپ اور 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مزید برآں، خریدار 24 ماہ کے قسط پلان کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
سوزوکی کمپنی نےگاڑیوں پرزبردست آفر لگا دی ، لاکھوں کی بچت کا سنہری موقع
GS-150 کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے، جس میں 25 فیصد پیشگی ادائیگی کی رقم 95 ہزار 500 روپے بنتی ہے۔
24 ماہ کی قسطوں میں ہر ماہ 11 ہزار 957 روپے کی ادائیگی ہوگی، جبکہ اس میں رجسٹریشن کی لاگت شامل نہیں ہے۔
جولائی کے شروع میں، کمپنی نے سوزوکی GR-150 کے لیے بھی آسان ماہانہ قسط کی پیشکش کا اعلان کیا تھا۔
اس آفر میں بھی صفر مارک اپ اور 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ شامل تھی، جس کا مقصد خریداروں کو موٹر سائیکل خریدنے میں آسانی فراہم کرنا تھا۔