پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کی مشیر برائےسماجی بہبود مشال یوسفزئی کو صوبائی کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ صوبائی حکومت نے سماجی بہبود کی مشیر مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق علی امین گنڈا پور نے مشیر مشال یوسفزئی کابینہ سے نکال دیا ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کو کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لوں گا۔
مشال یوسفزئی پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروف ہوتی تھیں اور اور سینئر قیادت کو تحفظات تھے اور اسے بانی پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل میں وزیراعلیٰ مشیر مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکرٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگی تھی۔