کراچی ۔ کراچی یونیورسٹی کی سینڈیکٹ جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری اور داخلہ منسوخ کر دیا ہے،جسٹس طارق محمود جہانگیری اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔سینڈیکٹ کا اجلاس کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں یونیورسٹی کی غیر اخلاقی وسائل کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیاگیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری دو مختلف داخلہ کارڈز کی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔یونیورسٹی کی پریس ریلیز کے مطابق، سنڈیکیٹ کے اراکین نے غیر اخلاقی عمل کرنے والے امیدواروں کی ڈگریوں اور داخلہ کارڈز کی منسوخی کی سفارشات کو منظور کر لیا ہے۔