اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد حالیہ ایمرجنسی میں کیسز کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ فرد پشاور کا رہائشی ہے، اور 47 سالہ شہری کو 29 اگست کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر الگ کر دیا تھا، جو کہ خلیجی ممالک سے آیا تھا۔ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے اور منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر قریبی ہم آہنگی میں کام کر رہی ہیں اور تمام ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنا رہی ہیں، وزارت صحت ہر لمحے صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والے منکی پاکس کے مشتبہ کیس کا نمونہ منفی آیا ہے، جسے بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے الگ کر دیا تھا۔