اسلام آباد، 2017 سے 2022 کے دوران سولر پینل کی درآمد میں 69 ارب 50 کروڑ روپے کی اوور انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے پر ایف بی آر نے تفصیلی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس دورانیے میں 63 درآمد کنندگان کی جانب سے اوور انوائسنگ کی گئی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ دو بڑی کمپنیوں نے 72 ارب 83 کروڑ روپے پاکستان سے باہر منتقل کیے، جبکہ ان کمپنیوں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ ان کمپنیوں نے 72.83 ارب روپے مالیت کے سولر پینل درآمد کیے، لیکن انہیں 45.61 ارب روپے میں فروخت کیا۔
ایف بی آر کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کاغذی طور پر دونوں کمپنیوں کے دفاتر پشاور میں ایک ہی عمارت میں موجود تھے، مگر جب تحقیقاتی ٹیم موقع پر پہنچی تو دفاتر موجود نہیں تھے۔ انکم ٹیکس ریکارڈ کے مطابق، دونوں کمپنیاں جعلی تھیں اور انہوں نے 20.4 ارب روپے پاکستان سے باہر منتقل کیے۔