اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف نے سکواش کے عالمی چیمپئن جان شیر خان کے علاج کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سکواش کے معروف کھلاڑی اور عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات کی، اور انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکواش کے کھیل کو ملک میں مقبول بنانے اور اس کے فروغ میں آپ کی خدمات انتہائی اہم ہیں، آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے، حکومت سکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔