اسلام آباد: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دے دی ہے۔
یہ اجلاس اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔ پاکستان نے تمام رکن ممالک کو کانفرنس میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
کانفرنس میں بھارت سمیت 9 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ابھی تک اس دعوت پر فیصلہ نہیں کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی یہ میٹنگ 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ تنظیم کی سربراہ حکومت کی کونسل کی چیئرپرسن شپ اس بار پاکستان کے پاس ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا پچھلا اجلاس بھارت میں ہوا تھا، جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی تھی، جو 12 سال میں کسی پاکستانی وزیرخارجہ کا بھارت کا پہلا دورہ تھا۔