اسلام آباد: مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں 13.20 فیصد اضافہ ہوا، جو چھ لاکھ چالیس ہزار نو سو اڑتالیس میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2022-23 کے دوران یہ پیداوار پانچ لاکھ چھیا سٹھ ہزار دو سو انتیس میٹرک ٹن تھی۔
پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 37فیصد اضافہ
جون 2023 میں ملک میں 56,109 میٹرک ٹن خوردنی تیل تیار ہوا، جو مئی 2023 کے مقابلے میں 1.44 فیصد اور گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 2.91 فیصد زیادہ ہے۔ مئی میں خوردنی تیل کی پیداوار 55,314 میٹرک ٹن تھی، جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ مقدار 54,520 میٹرک ٹن تھی۔
مالی سال 2024 میں پاکستان میں بناسپتی گھی کی پیداوار 1,494,476 میٹرک ٹن رہی، جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 4.14 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2023 میں بناسپتی گھی کی پیداوار 1,559,059 میٹرک ٹن تھی۔ جون 2024 میں بناسپتی گھی کی پیداوار 124,737 میٹرک ٹن رہی، جو مئی 2024 کے مقابلے میں 0.77 فیصد اور گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 4.53 فیصد کم ہے۔ مئی میں 125,699 میٹرک ٹن اور گزشتہ سال جون میں 130,651 میٹرک ٹن بناسپتی گھی تیار کیا گیا تھا۔