کوئٹہ: پشین میں پولیس لائن کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔
پشین میں پولیس لائن کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں ایک گاڑی اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشیں اور زخمی افراد کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی، صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے پشین اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پشین دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔