اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے،آخری تاریخ کا اعلان
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے لیے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔
اور ابھی تک اس تاریخ میں توسیع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
ایف بی آر نے انتباہ دیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کروائے گئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈیفالٹ کی صورت میں روزانہ 0.1 فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔
جبکہ انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے کم از کم جرمانہ ایک ہزار روپے اور دیگر کیٹگریز کے لیے 50 ہزار روپے ہوگا۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانا بیرون ملک سفر کرنے، بینک بیلنس رکھنے، پراپرٹی، گھر یا گاڑی کے مالک افراد کے لیے ضروری ہے۔
تاجر دوست اسکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
غیر رجسٹرڈ دکانوں کو پہلے ڈیفالٹ پر سات دن کے لیے سیل کیا جائے گا۔
اور پھر اگر ڈیفالٹ جاری رہے تو 20 دن تک بند رکھا جائے گا۔
دکانداروں کو پہلے ڈیفالٹ پر پانچ کروڑ روپے اور ہر بعد کے ڈیفالٹ پر 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔