کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے بیان دیا ہے کہ انٹرنیٹ کی خرابی کے سبب ملک بھر میں کاروبار متاثر ہوا ہے اور اس کا اثر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر بھی پڑا ہے۔
کراچی میں لاجسٹکس، میری ٹائم امور اور بلیو اکانومی (کولمب 24) سے متعلق ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال کا امپورٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
روس کیساتھ تجارت پر پابندیوں سے بچنے کیلئے برکس ماڈل اپنانے کا فیصلہ
تاجروں سمیت ہر شخص کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اور ہڑتال کے حوالے سے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج بھی جو ٹیکس جمع ہو رہا ہے، وہ بہت کم ہے۔
ایک یورپی شپنگ کمپنی سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اگلے ماہ ایم او یو پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے شب و روز کوشش کر رہی ہے اور مختلف میٹنگز بھی ہو چکی ہیں۔
مگر عمل درآمد ایک اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ان کی حکومت پورٹ کی استعداد کار کو بڑھانے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔
قیصر احمد شیخ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک یورپی کمپنی پاکستان میں دلچسپی رکھتی ہے۔
اور جلد ہی ایک ایم او یو پر دستخط ہونے والے ہیں جس سے پاکستان کو لاکھوں ڈالر حاصل ہوں گے۔