ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ تلوتما شومے نے دہلی میں جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ سردیوں کی شام میں بس کا انتظار کررہی تھیں جب یہ خوفناک واقعہ پیش آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن پر چند بدمعاش لڑکوں نے ان کو تنگ کیا جس پر انہوں نے ایک کار والے سے لفٹ لی تاکہ وہ بچ کر نکل سکیں۔
تلوتما شومے کے مطابق کار والے نے تھوڑی دور جانے کے بعد اپنی پینٹ کی زپ کھول لی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی۔
تلوشاشومے نے کہا کہ وہ بہت ڈر گئی تھیں انہوں نے کار والے پر حملہ کیا جس سے کار کا توازن بھی بگڑ گیا اور پھر کار والے نے غصے سے انہیں سڑک پر اتار دیا۔