پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 17ویں یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر کی جدوجہد پاکستان کے لیے مشعل راہ ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ جمہوریت، انصاف، اور عوامی طاقت کے اصولوں کے ساتھ کھڑی رہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ایک ایسا پاکستان بنانے کا خواب دیکھا جہاں عوامی طاقت حکمرانی کرے اور انصاف ہر فرد کا حق ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا مشہور قول “جمہوریت بہترین انتقام ہے” اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انہوں نے آمریت اور استبداد کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے کام کیا اور ان کی زندگی کا مقصد معاشرے میں انصاف کی فراہمی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی زندگی جرات، استقامت اور عوامی حقوق کی جدوجہد کا نمونہ تھی، اور ان کا وژن آج بھی زندہ ہے۔
صدر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں شہید بے نظیر بھٹو کے وژن اور ان کی جدوجہد سے سبق حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کے خواب کی تکمیل کے لیے کام کرنا چاہیے۔