پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور استعمال کے فروغ کے لیے اہم پالیسی سفارشات پیش کی ہیں، جن میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) انڈسٹری کی ترقی کے لیے مختصر، درمیانے اور طویل مدتی اہداف تجویز کیے گئے ہیں۔
پالیسی کے کلیدی نکات
پائیڈ کی رپورٹ “پہیہ: مستقبل کا ضامن” میں ای وی انڈسٹری کی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی شامل ہے۔
2030 کے اہداف:
10 فیصد نئی فور وہیلر گاڑیاں اور 25 فیصد موٹر سائیکل و رکشے الیکٹرک ہوں۔
2035 کے اہداف:
ملک میں تیار ہونے والے 50 فیصد رکشے اور موٹر سائیکل الیکٹرک بنائے جائیں۔
2040 کے اہداف:
نصف نئی فور وہیلر گاڑیاں اور 75 فیصد دو یا تین پہیوں والی گاڑیاں الیکٹرک ہوں۔
ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ میں ترقی
الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی سفارش۔
مقامی سطح پر ای وی اور پرزہ جات کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات، تاکہ برآمدات میں اضافہ ممکن ہو۔
2040 تک تیار ہونے والی نصف گاڑیوں اور پرزہ جات کو برآمد کرنے کا ہدف۔
غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری اور ٹیکنالوجی منتقلی کی حکمت عملی تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جا سکے۔
گرین فنانسنگ اور تحقیق کی ضرورت
پائیڈ نے اسٹیٹ بینک کو گرین فنانسنگ پلان تیار کرنے کی سفارش کی ہے، جو الیکٹرک گاڑیوں اور پرزہ جات کی تیاری کے ساتھ موجودہ صنعت کی توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔
مزید برآں، ای وی ٹیکنالوجی میں تحقیق بڑھانے اور پیداواری لاگت کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ صنعت کو پائیدار بنیاد فراہم کی جا سکے۔
مستقبل کی حکمت عملی
رپورٹ کے مطابق، الیکٹرک وہیکلز کے لیے متوازن اور مؤثر پالیسی نہ صرف پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے جائے گی بلکہ معیشت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی مددگار ہوگی۔