اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
یہ فیصلہ 24 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا تھا، جس میں الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل سے متعلق تبدیلی کا فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جگہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل کا ممبر مقرر کیا تھا۔ پی ٹی آئی امیدواروں نے اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کیس کو واپس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے تین ایم این ایز نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی درخواست دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز اب دوسرے ٹربیونل کو منتقل کر دیے جائیں گے، اور یہ کیسز راولپنڈی ٹربیونل کو بھیج دیے گئے ہیں۔