اسلام آبا د۔ اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کیاگیا۔ایف ائی آر کے مطابق گزشتہ رات گاڑی کواسلام آباد ناکے پہ رکنے کا اشارہ کیا گیا، گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہو گئے، گاڑی رکنے پر مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر جوان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نشے میں تھا، صحافی مطیع اللہ جان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مطیع اللہ جان کو پولیس اسٹیشن مارگلہ منتقل کر دیاگیا ہے، ایف آئی ار کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، مطیع اللہ جان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت اسلام اباد میں پیش کیا جائے گا