اسلام آباد۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر بڑا الزام عائد کر دیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی علی امین گنڈا پور کی ٹیم کے حبس بجا میں ہیں،بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کے خلاف ڈی چوک اسلام آباد سے کہیں اور منتقل کیا گیا ، وہ ڈی چوک سے جانا نہیں چاہتی تھیں، ان کو زبردستی نکالا گیا، مجھ سے بات ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کی ایک بار جگہ پھر تبدیل کردی گئی ہے،بشریٰ بی بی کو نہیں معلوم کہ ان کو کہاں رکھا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے بات نہیں کرائی جارہی، ان کو کے پی حکومت نے انجان مقام پر رکھا ہے ،علی امین گنڈاپور اور خیبر پختونخوا حکومت کوئی بھی ہمیں بشریٰ بی بی سے بات نہیں کرارہے،بشریٰ بی بی کا فون مسلسل بند جارہا ہے، گمشدگی کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔