کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی آئی ہے، جس کے بعد عالمی قیمت 2672 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے ساتھ 278400 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 3657 روپے کم ہو کر 238683 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری طرف، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے کی کمی واقع ہوئی اور اس کی نئی قیمت 3400 روپے ہو گئی۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی کے ساتھ 2914.95 روپے تک پہنچ گئی۔