کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے، اور انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ کا آغاز 746 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے 98 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے 98544 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو لیا۔
اس کے بعد پی ایس ایکس میں 1291 پوائنٹس کا مزید اضافہ ہوا، اور پھر اچانک 1491 پوائنٹس کی تیزی آئی، جس کے باعث انڈیکس نے 98 ہزار اور 99 ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں عبور کرتے ہوئے 99259 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جو آج بھی مارکیٹ پر غالب ہے۔