ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین اسکور پر تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
اتوار کے روز لاگوس میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سب ریجنل افریقہ کوالیفائر گروپ سی کے میچ میں نائیجریا کی ٹیم نے 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کو صرف 7 رنز پر آل آؤٹ کر دیا، اور اس طرح آئیوری کوسٹ 264 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا شکار ہو گئی۔
نائیجریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ نائیجریا کے سیلم سلاو نے 53 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ریٹائرڈ آؤٹ ہو گئے، جبکہ سلیمان رنسیوے 50 اور آئزک اوکپے 65 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
ہدف کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم 7.3 اوورز میں صرف 7 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، جو کہ ایک نئی تاریخ رقم کرنے والا واقعہ تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹیم سنگل ہندسوں میں آؤٹ ہوئی ہے۔ اس سے پہلے 10 رنز پر آل آؤٹ ہونے کا ریکارڈ دو بار قائم ہو چکا تھا۔
نائیجریا کی ٹیم نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے فرق سے شکست دے کر ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑے مارجن سے جیتنے والی تیسری ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل زمبابوے اور نیپال نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بڑے مارجن سے جیت حاصل کی تھی۔ زمبابوے نے حالیہ ماہ میں گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ نیپال نے ستمبر 2023 میں ایشین گیمز میں منگولیا کو 273 رنز سے ہرایا تھا۔