اسلام آباد: وزارت داخلہ کے ترجمان نے موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی تصدیق کر دی۔
ترجمان کے مطابق، صرف ان علاقوں میں جہاں سکیورٹی کے خطرات ہوں گے، موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس معطل کی جائے گی، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
اسلام آباد میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں سست روی دیکھی گئی، جس سے صارفین کو واٹس ایپ اور دیگر ایپلیکیشنز کے استعمال میں مشکلات پیش آئیں۔
اس سے پہلے حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رات 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل کر دی جائے گی، جبکہ وائی فائی سروس بھی متاثر ہو گی۔ تاہم، موبائل سروس کی معطلی کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔