اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپوزیشن رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کے خلاف نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔
عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلور کراسنگ کے الزام میں انہیں نااہل قرار دیا اور این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا۔
عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے۔ کامیابی کے بعد انہوں نے پہلے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرایا، پھر چند دن بعد سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کا بیان حلفی بھی جمع کروایا۔
دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بیان حلفی کو جعلی قرار دیا۔ نواز شریف نے فنانس بل اور آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر عادل کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، جس میں کہا گیا کہ عادل بازئی نے آئینی ترمیم کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔