اسلام آباد۔ پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت نو جوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر ر ہے ہیں ۔
انٹرنیشنل جونیئر ٹینس تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا اعصام الحق نے ٹینس کے میدان میں پاکستان کو دنیا میں متعارف کروایا ۔ اعصام الحق پاکستان کا سافٹ امیج ہے۔ بارہ ملکوں کے پلیرز کی ایونٹ میں شرکت خوش آئند ہے،ٹینس کے میدان میں فیڈریشن کو جو سپورٹ درکار ہوگی فراہم کریں گے ۔ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس میں ٹینس کو بھی شامل کرینگے ۔ انہوں نے کہا 21نومبر سے سپورٹس کا بڑا ایونٹ شروع ہونے جارہا ہے۔
ا نہوں نے کہا پاکستا نی نوجوانوں نے کھیلو ں کے شعبہ میں دنیا بھر میں اپنی صلا حیتو ں کا لوہا منوایا ہے۔ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور اقد امات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فنی تعلیم کے فروغ پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ ایس سی او کامیاب انعقاد ہماری موثر خارجہ پالیسی کا عکاس ہے ۔ مہنگائی میں کمی آئی ہے جبکہ برآمدات میں اضا فہ ہوا ہے ۔ ا
نہوں نے کہا تمام چیلنجز کا مقابلہ بھر پور انداز میں کیا جا رہا ہے ۔ ترقی کا سلسلہ برقرار ر کھنے کے لئے سب کو متحرک ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہر شعبے میں ہم نے ترقی کرنی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔