بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر بدنام زمانہ بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل اور تاوان کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممبئی ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو گزشتہ رات لارنس بشنوئی کے بھائی کی جانب سے ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ پیغام میں کہا گیا تھا: “میں لارنس بشنوئی کا بھائی ہوں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں بشنوئی کمیونٹی کے مندر میں جاکر معافی مانگنی ہوگی یا پھر 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر وہ ہماری بات نہ مانیں تو ہم انہیں مار ڈالیں گے۔ ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے۔”
یہ دھمکی آمیز پیغام واٹس ایپ پر بھیجا گیا تھا، اور پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی سلمان خان کو اسی قسم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جس پر پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر چکی ہے۔
پولیس نے اس نئے پیغام کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس پیغام کے پیچھے موجود شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں اے این آئی نے بتایا کہ سلمان خان کو دھمکی دینے کے معاملے میں ورلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ جس نمبر سے یہ پیغام آیا ہے، اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے ماہ بھی سلمان خان کو 2 کروڑ روپے کے تاوان کے مطالبے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی، جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کی اور 30 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ سے ایک رہائشی کو گرفتار کیا تھا۔
یہ مسلسل دھمکیاں سلمان خان کے لیے سنگین خطرات کی نشاندہی کرتی ہیں، اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کو سنجیدہ لے رہی ہے تاکہ ان دھمکیوں کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے۔