لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی بیرون ملک روانگی معالج کی اجازت سے مشروط ہو گئی ہے۔
مریم نواز کی طبیعت گزشتہ روز سے ناساز تھی، جس کی وجہ سے انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں طبی عملہ ان کا معائنہ کر رہا ہے۔
مریم نواز کو گلے میں انفیکشن ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انہیں آج رات لندن کے لیے روانہ ہونا تھا۔
مریم نواز کی بیرون ملک روانگی اب ان کے ڈاکٹروں کی اجازت پر منحصر ہوگی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ کافی عرصے سے گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان موجود ہے۔
وزیراعلیٰ کا لندن کا دورہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے اور یہ ان کا وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بیرون ملک سفر ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا بھی امکان ہے۔