دنیا کے معروف متحرک آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک حال ہی میں ایک اہم عنصر سے محروم ہوگیا ہے، اور وہ ہے برف۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کی معلومات کے مطابق، جاپانی جزیرے ہونشو پر واقع 12,000 فٹ بلند ماؤنٹ فیوجی، جو گزشتہ 130 سال سے برف سے ڈھکا ہوا تھا، اب کئی دنوں سے برف سے خالی ہے۔
چوٹی پر درجہ حرارت 60 ڈگری اور 50 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے برف کی تشکیل اس وقت ممکن نہیں رہی۔ محکمہ موسمیات کی تفصیلات بھی اس علاقے میں برف کی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
یہ چوٹی اکتوبر کے مہینے میں طویل مدت تک برف سے خالی رہنے والی پہلی چوٹی بن گئی ہے، جس نے 130 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، عام طور پر ماؤنٹ فیوجی پر 2 اکتوبر کے قریب برف بننا شروع ہوجاتی ہے۔ تازہ ترین برفانی تہہ کا پچھلا ریکارڈ 26 اکتوبر کا ہے، جو 1955 اور 2016 میں ہوا تھا، جبکہ اس سے قبل یہ واقعہ 1894 میں پیش آیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔