نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فینز کی ویو بلاک کرنے والی بڑی الیکٹرانک اسکرین کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ اسکرین، جو یورنیورسٹی روڈ اینڈ کی جانب واقع انتخاب عالم انکلوژر میں ہے، اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کے تحت ہٹائی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ایل ای ڈی پینلز کو علیحدہ کر کے اسکرین کو اتارا جا رہا ہے، جبکہ بعد میں باقی اسٹرکچر بھی ہٹایا جائے گا۔
دوسری طرف، وقار حسن انکلوژر کے سامنے موجود چھوٹی اسکرین کا اسٹرکچر بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے حالیہ دورے کے دوران اسکرین کی جگہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیمز میں تعمیراتی کام جاری ہے۔