ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور اوگرا اپنی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں مسلسل ناکام نظر آ رہی ہے۔
لاہور میں ایل پی جی کی قیمتیں 280 سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے مقرر کی ہے۔ شہر میں اوگرا کی طے کردہ قیمتوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے شہریوں اور چھوٹے دکانداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا جا رہا، اور ہر سال اسی طرح بلیک مارکیٹنگ سے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا اور دیگر ادارے بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے بجائے زیادہ تر چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے تک کا خودساختہ اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ صورتحال شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے، جو کہ ایک مناسب قیمت پر ایل پی جی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔