لاہور۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے 7 کھلاڑی روانہ ہوگئے ہیں۔آسٹریلیا جانے والے کھلاڑیوں میں بلے باز بابر اعظم، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور اسپنر فیصل اکرم شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، کامران غلام، محمد حسنین، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔