خوشاب۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق خوشاب میں پارٹی کارکنان سے میٹنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر کہا کہ موجودہ اسمبلی جائز نہیں، ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اس لیے ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی بھی اپوزیشن کا فریق بن کر حکومت سے بات کی اور مستقبل میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گے، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں اصل مواد کو کسی اور ترمیم میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو رہائیوں کی صورت میں ملنے والے ریلیف پر کوئی بات نہیں کروں گا البتہ پی ٹی آئی کے لیے مشورہ ہے کہ انہیں ہم سے سیکھنا چاہیے۔