اسلام آباد۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایوان صدرچیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جس کی مخالفت کرتے تھے انہی کی حلف برداری کی تقریب میں آگئے،صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ایوان صدر میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو دیکھ کر کیسا لگا، جس پر انہوں نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتی ہوں،ان کے لئے یہی بہت ہے کہ جن کی مخالفت کی انہی کی تقریب حلف برداری میں آگئے،صحافیوں نے مریم اورنگزیب کا لاہور لے جانے کا بھی شکوہ کیا جس پر مریم نواز مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ یہاں آپ کے سوالوں کا جواب کے لئے موجود ہیں۔