محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں شدید گرمی اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے، جو تین دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آج جمعہ سے اتوار تک شہر کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ خاص طور پر دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیر فعال رہیں گی، جبکہ بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں بھی شہر میں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
ہفتہ اور اتوار کے روز نمی کا تناسب 40 فیصد تک بڑھ جانے کی وجہ سے، اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔