اسلام آ باد۔چین کی شمسی ٹیکنالوجی نے ضلع اٹک میں سبز انقلاب برپا کر دیا،شمسی ٹیکنالوجی نے بنجر زمینوں کو زرعی اور لائیو سٹاک فارموں میں تبدیل کر دیا۔گوادر پرو کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے سرمایہ کار طویل عرصے سے پنجاب کے ضلع اٹک کے غیر آباد علاقوں میں کم قیمت غیر کاشت شدہ زمین خرید رہے ہیں جس کا مقصد ان بنجر زمینوں کو زرعی اور لائیو سٹاک فارموں میں تبدیل کرنا ہے۔ تاہم، ملک میں سستی لیکن موثر چینی شمسی ٹیکنالوجی کے تعارف کے بعد حالیہ برسوں میں اس رجحان میںتیزی آئی ہے۔ گرڈ بجلی کا ان علاقوں میں بہت کم نیٹ ورک ہے، اور آبپاشی کے نظام کا فقدان ہے، زرعی سرمایہ کار اب اس شمسی ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے کھیتوں کو آباد کرنے کے لئے سڑکوں سے دورسستی زمین کا انتخاب کر رہے ہیں۔ کے پی کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے فہیم نے تحصیل جنڈ میں انجرہ کالا باغ روڈ سے کئی کلومیٹر دور دریائے سندھ کے کنارے ایک غیر آباد پہاڑی علاقے میں 2500 کنال سستی زمین 20 ہزار روپے فی کنال کے حساب سے خریدی ہے۔