اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے آج آئینی ترمیم کی منظوری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ان شاء اللہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب چیزوں کا لطف اٹھائیں گے۔ جو بھی آئے، بسم اللہ، ورنہ ہمارے پاس تعداد سے زیادہ نمبر موجود ہیں۔انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی، اور یہ ملک کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، اور انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو ان کی سالگرہ ہے، اس سے پہلے سب کچھ ہوجائے گا۔ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگ کیوں پریشان ہیں، حالانکہ آئینی ترمیم کے لیے نمبر مکمل ہیں۔