اسلام آباد: آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی کارروائی کے صبح 9 بج کر 30 منٹ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا، جس میں وفاقی وزرا اور کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق، آج کے اجلاس کو بغیر کسی کارروائی کے صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور پھر توقع ہے کہ کل اسے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔