اسلام آباد: وزیراعظم نے صدر زرداری سے ملاقات کر کے آئینی ترامیم پر گفتگو کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ چکی ہیں۔چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی صدارت میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بحث کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے 26 ویں آئینی ترمیم کو چھوڑنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ہے۔حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ شیئر کریں گے، اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔