لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کے سلسلے میں آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے رجسٹرار کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ ایسے واقعات کے بعد پولیس کا ایکشن نہ لینا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر حالیہ خودکشی کے واقعے اور ویڈیوز کی وائرل ہونے کی تحقیقات کا بھی ذکر کیا، جس میں متاثرہ بچی کا نام پبلشر کرنے پر بھی سوال اٹھایا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے ہراسگی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمام افسران ریکارڈ سمیت کل عدالت میں پیش ہوں تاکہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔