لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین کی متنازع ترمیم پر بڑوں کے درمیان کوئی واضح اتفاق نہیں، بلکہ مک مکا ہوا ہے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادیوں سے بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدنیتی پر مبنی ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئینی ترمیم سیاسی عدم استحکام کو مزید بڑھا دے گی۔ لیاقت بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ ایس سی او کانفرنس کی آڑ میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔