اسلام آباد: عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات میں زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں زرتاج گل اور عامر مغل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں ملزمان نے عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواستیں جمع کرائیں۔
عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی طرف سے سردار مصروف عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں، عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔